کراچی کی خبریں 9/5/2016

Taxila News

Taxila News

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) یو نیورسٹی آف واہ میں کھیلوں اور ثقافتی ہفتہ 2016 کا انعقا د ہوا۔ اس ہفتے میں مختلف مقا بلو ں کا انعقا د کیا گیا جس میںقراء ت،نعت خوا نی ، مضمون نویسی (انگریزی ا ور اردو )،تقریری مقا بلہ (انگریزی اور اردو )،ڈرا مہ ،بیت با زی،اورکھیلو ں کے کئی مقا بلے شا مل تھے۔ان تما م پر و گرا مو ںمیں طلبا ء اور اسا تذہ نے بھرپورحصہ لیا۔یونیورسٹی آف واہ کے آ ڈیٹو ریم میںپو زیشن حاصل کرنے والوں کے اعزاز میںتقریب ِ تقسیم ِانعا ما ت کا انعقادکیا گیا۔اس مو قع پر یو نیورسٹی آف واہ کے وائس چانسلر پر و فیسر ڈا کٹر خلیق الر حما ن شا د مہما ن ِ خصو صی تھے۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو میڈ لز دئیے گئے۔مقا بلہ ء ِ قرات شعبہ ء ِ میتھمیٹکس کے محمد فیضا ن نے جیتا جبکہ مقا بلہ ئِ نعت خوا نی او ر انگر یزی مضمو ن نویسی میں شعبہ ء ِ طبیعیا ت کے محسن عباس اور محمد انضما م نے فر داََ فر داََ پہلی پو زیشن حا صل کی ۔اردو مضمون نویسی کا مقا بلہ شعبہ ئِ کیمیا کی اقراء رزاق نے جیتا،انگریزی تقریری مقا بلہ شعبہ ئِ حیا تیا تی سا ئنس کی نو رالعین نے جیتا جبکہ اردو تقریری مقا بلہ میں شعبہ ئِ کیمیاکے ابو بکر بن خطا ب نے پہلی پو زیشن حا صل کی۔ شعبہ ئِ انجینئرنگ ڈرا موں کے مقا بلے میںفا تح رہا جبکہ شعبہ ِ حیا تیا تی سا ئنس نے بیت با زی کے مقا بلے میں فتح حا صل کی۔ کھیلوں کے مقا بلے میںشعبہ ئِ کمپیو ٹر سا ئنس کی ٹیم برا ئے طلبا ء نے کر کٹ، وا لی با ل،ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی کے مقا بلے جیتے۔شعبہ مینجمینٹ سا ئنسزنے بیڈ منٹن کے مقا بلہ میں فتح حا صل کی جبکہ شعبہ ئِ کیمیا نے با سکٹ با ل کے مقا بلہ میں فتح حا صل کی۔طا لبات کی شعبہِ طبیعیا ت کی ٹیم نے وا لی با ل کے مقا بلوں میں فتح حا صل کی جبکہ شعبہ ئِ با ئیو سا ئنسز نے بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس میں فتح حا صل کی۔ اساتذہ نے کر کٹ میچ انتظا میہ سے جیتا۔ایتھلیٹکس میںشعبہ ئِ کمپیو ٹر سا ئنسز کے طلبا ء نے تین مقا بلے جیتے اور شعبہ ئِ کیمیا کے طا لبعلم نے ایک مقا بلہ جیتا۔شعبہ ئِ میتھمیٹکس سا لا نہ کھیلوں کے ہفتے کے لئے نما یا ں مد ِ مقا بل کے طور پر سا منے آیا۔شعبہ ئِ کمپیو ٹر سائنسز کو بحیثیت ِ مجمو عی ٹرا فی دی گئی۔ مہما نِ خصو صی نے کا میا ب ہو نے والے طلبا ء کو مبا رکبا ددی اورانتظا می ٹیم جس نے اس پرو گرام کو کا میا ب بنا نے میں اہم کر دار ادا کیاکی کوششوں کو سراہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سی پی او راولپنڈی کا ایکشن خفیہ زرائع پر معلومات کی فراہمی کے بعد پر جرائم کی سرپرستی کرنے والا ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ معطل،سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کو خفیہ رپورٹ ملی کہ تھانہ واہ صدرکے ایس ایچ او طارق گوندل کی سرپرستی میں ایک مقامی ہوٹل میں جوا ا ور جسم فروشی کھلے عام ہورہی ہے جس پر سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے ایس ایچ او تھانہ واہ طارق گوندل کو فوری طور پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کو خفیہ رپورٹ ملی کہ تھانہ واہ صدرکے ایس ایچ او طارق گوندل کی سرپرستی میں ایک مقامی ہوٹل میں جوا ور جسم فروشی کا مکروہ دھندہ چل رہا ہے جس پرسی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ طارق گوندل کو فوری طور پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہوٹلوں کے علاوہ صدر تھانہ کی حدودمیں 40سے زائد منشیات فروشوں کے اڈے قائم ہیں جہاںمنشیات سرعام فرخت ہورہی ہے اور27کے قریب جسم فروشی کے اڈے کھلے عام کام کر رہے ہیں لیکن عوام کی بار بار شکایت کے باوجود ایس ایچ او طارق گوندل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے تھے سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی تک جب یہ خبر پہنچی تو انھوں نے تحقیق کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے یہ کاروائی کی ہے ۔زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او کے علاوہ بھی تھانہ کے سٹا ف میں ہیڈ کانسٹیبل صفدر اور ابرار گلزار کو بھی معطل کردیا ہے ۔ایس ایچ او طارق گوندل تاحال اس بات سے انکاری ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کسی سازش کے ذریعے راستے سے ہٹایا جارہا ہے میں نے جرائم پیشہ افراد کے لیے یہا ں کی زمین تنگ کر رکھی تھی ،سفارش اور رشوت کو کبھی نزدیک نہیں آنے دیا ۔ ادہر معلوم ہو اہے کہ ایس آئی زاہد خان ، اے ایس آئی قیصر و دیگر عملہ نے رشوت کابازار گرم کر رکھا ہے جو اعلیٰ افسران کی نظروں سے اوجھل ہے۔