پی ٹی آئی کے ایم پی اے پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے

 funneral mpa muhammad siddique khan taxila

funneral mpa muhammad siddique khan taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے ) ٹیکسلا کی سیاست کا ایک درخشندہ باب بند ہوگیا،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے غلام سرور خان کے بھائی ، رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات محمد صدیق خان اچانک حرکت قلب بند ہونے سے رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے،محمد صدیق خان ولد محمد حیات خان یکم جولائی 1956 کو پیدا ہوئے، محمد صدیق خان نے 1990 میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور پہلی مرتبہ1990 میں ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے،مرحوم پیشہ کے لحاظ سے شعبہ زراعت سے منسلک تھے،2007 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادسے گریجویشن کی،2013 کے جنرل الیکشن میں اپنے مضبوط سیاسی حریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی سات سے شکست دیکر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ پنجاب اسمبلی میںسٹینڈنگ کمیٹی ماحولیاتی تحفظ کے چیئرمین کو طور پر بھی اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے تھے،محمد صدیق خان 2002/10. میںبحیثیت تحصیل ناظم ٹیکسلا اپنی خدمات سر انجام دیں،سرکار ی سطح پر انڈیا ، سعودی عرب،یو کے ، دوبئی سمیت مختلف ممالک کے دورے بھی کئے،محمد صدیق خان کے بڑے بھائی غلام سرور خان متعدد مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ، صوبائی وزارت کا قلمدان بھی حاصل کیا،2007میںایم این اے منتخب ہوئے وفاقی وزارت محنت و افرادی قوت کا قلمدان حاصل کیا ،

جنرل الیکشن 2013 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی حریف چوہدری نثار علی خان کو شکست دیکر حلقہ NA 53 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ،انکے ایک ا ور بھائی شفیق خان بھی 2008/13 میں پی پی سات سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ،محمد صدیق خان کی سیاسی بصیرت رکھنے والے دور اندیش انسان تھے،حلقہ کی سیاست میں محمد صدیق خان کا ایک خاص سیاسی کردار رہا، مرحوم کا نماز جنازہ انکے آبائی گاوں پنڈنو شہری میں ادا کیا گیا،نما زجنازہ میں اہم سیاسی شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمودالرشید، سابق ایم ڈی بیت المال زمرد خان، پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ عمران اشرف، ندیم اصغر کائرہ، سینیٹر اعظم خان سواتی، ایم این اے شیخ رشید احمد، ایم این اے علی محمد خان، ایم این اے ملک امین اسلم،راجہ عامر زمان، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر، سابق وفاقی وزیر برائے خوراک نذر گوندل، ایم ایل اے آزادکشمیر راجہ محمد صدیق ، سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر وسیم شہزاد، آواز خلق پارٹی کے چیئرمین محمد فیصل اقبال، سابق چیئرمین پیمراراجہ اسرار احمد عباسی ،بیرسٹر تنویر اقبال خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عامر اقبال خان، پی ایس ایف کے صدر باسم بٹ ، سینیٹر چوہدری تنویر، سینیٹر ظفر علی شاہ، صوبائی وزیر شہریار آفریدی، ڈاکٹر قیصر شیرازی، پیپلزپارٹی کے راہنما سردار شعیب ممتاز، مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے صدر سردار ممتاز خان پسوال، پی ایم ایل (ن) کے سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق، صدر مسلم لیگ (ن) ٹیکسلا فیاض خان تنولی، اجالا کے سرپرست اعلیٰ راجہ سرفراز اصغر، راجہ شیراز اصغر،بیر سٹر سیف، ایڈو کے منتظم اعلیٰ سید عبداللہ مسعود، سابق ایم این اے انجم عقیل، گدی نشین آف گولڑہ شریف پیر قطب الحق ، پیر مہر فرید الحق، ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیہ کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف واہ کینٹ ٹیکسلا کے نو منتخب کونسلران سابق ناظمین و نائب ناظمین وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا سردار سید رضا شاہ آف مارگلہ، وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ واہ کینٹ امجد محمود کشمیری، حاجی زاہد رفیق ، سید چن شاہ کاظمی، ملک ربنواز،خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ، ملک احتشام اقبال، سلیم سعدی، مسعود اعوان، سابق صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن ملک رفاقت محمود ، مرکزی جنرل سیکرٹری متحدہ انجمن تاجران واہ کینٹ ملک عابد محمود، کرش ایسوسی ایشن کے صدر راجہ جاوید، ملک آصف محمود سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ متعدد سیاسی جماعتوں کے سربراہان امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، شاہ محمود قریشی، عارف علوی، سعدیہ سہیل، جاوید ہاشمی، لارڈ نذیر، عمر ایوب خان، ایم این شفقت محمود نے مرحوم کے بھائی ایم این اے غلام سرور خان سے ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار کیانماز جنازہ گولڑہ شریف کے پیش امام و قاری کی امامت میں ادا کی گئی ۔