ٹی ایم اے ٹیکسلا کے زیراہتمام منعقدہ قائداعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل ہو گیا

Volly Ball Tournament

Volly Ball Tournament

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹی ایم اے ٹیکسلا کے زیراہتمام منعقدہ قائداعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ،سینئیر گروپ سے ایڈمن کلب واہ اور حیات کلب صوابی جبکہ جونئیر گروپ کی طرف سے خان کلب ٹیکسلااور واہ یونیورسٹی کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

آج ان ٹیموں کے مابین تعلیم القران ہائی سکول ٹیکسلا کے گروانڈ میں فائنل میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میچز کے مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلاشاہد عمران مارتھ ہونگے،فائنل میچ جیتنے والی سینئیر گروپ کی ٹیم کو دس ہزار روپے نقد انعام جبکہ ونر اپ ٹرافی دی جائے گی،رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار نقد اور رنر اپ ٹرافی دی جائے گی۔

اسی طرح جونئیر گروپ میں ونر اپ ٹیم کو پانچ ہزار نقد اور ونر اپ ٹرافی ، رنر اپ ٹیم کو دھائی ہزار روپے نقد اور رنر اپ ٹرافی دی جائے گی،قائد اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر شیخ محمد علی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی کونسلر طاہر محمود طاہری نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کے حامل مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے ایڈمن کلب کے کھلاڑی مسعود خان کو ٹرافی دی،چیف آرگنائزر شیخ محمد علی نے تعلیم القران ہائی سکول کے پرنسپل شیر محمد خان کو احسن اقدامات اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038