ٹیکسلا : سکول بحالی نابینا افراد اجالا کی سالانہ تقریب

School Ujala Taxila

School Ujala Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہارا نھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے عملی اقدمات ہر فرد کا قومی و ملی فریضہ ہے، اجالا میں زیر تعلیم بچے نہ صرف بہترین ٹیلنٹ رکھتے ہیں بلکہ انکی جدید خطوط پر تربیت قابل فخر ہے جس پرایڈو انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے صاحب ثروت اور، مخیر حضرات کوان اداروں کی مالی معاونت کرنی چاہئے جو بلا شبہ خدمت انسانیت میں اپنی بے لوث خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ راجہ شیراز اصغر نے ایڈو کے زیر انتظام چلنے والے سکول بحالی نابینا افراد (اجالا) کی سالانہ تقریب یوم والدین سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے بانی رکن ڈاکٹر زاہد کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی بھی ان اداروں کی ہر ممکن مالی معاونت کریں گے جو حقیقت میں اس مشن کی تکمیل میں سرگرم عمل ہیں انھوں نے خدمت انسانیت کے حوالے سے ایڈو کی خدمات پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ شیراز اصغر ، ڈاکٹر زاہد ، منتظم اعلیٰ سید عبداللہ مسعود نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں خصوصی انعامات تقسیم کئے ، سکول کے نابینا بچوں نے ٹیبلو اور مختلف خاکوں کے علاوہ ملی ترانے پیش کئے شرکاء نے بچوں کی بہترین صلاحیتیوں پر انھیں خوب داد دی،راجہ شیراز کا کہنا تھا کہ انکے بڑے بھائی راجہ سرفراز اصغرجو کہ اجالا کے سر پرست ہیںادارے کی ترقی اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی قدامات کر رہے ہیں ،انھوں نے بہترین نتائج مرتب کرنے پر سکول سٹاف کو بھی مبارک باد دی، جن کی شبانہ روز کوششوں سے سکول کے بچوں نے نمائیاں پوزیشن حاصل کیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038