ٹیکسلا کی خبریں 16/5/2016

Dead Body and Police

Dead Body and Police

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ کے نواحی علاقہ بھابڑہ گاوں میں قتل کی لرزہ خیز واردات، دوست نے نشے میں دھت ہوکر اپنے ہی دوست پر چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق بھابڑہ گاوں میں چوہدری وحید ولداللہ دتہ کے گھر رات کو شراب کی محفل جمی تھی ،اس دوران چوہدری وحید اور اسکے دوست الیاس ولدایوب کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی ، گالم گلوچ کے بعد شراب کے نشے میں دھت الیاس نے اپنے دوست چوہدری وحید کو چھریوں کے پے در پے وار کئے بتایا جاتا ہے کہ مقتول نے اتنی بے دردی سے قتل کیا کہ پہلے اسکی ناک کاٹی پھر کان اور بعد ازاں پیٹ میں چھریوں کے وار کئے جس سے چوہدری وحید موقع پر دم توڑ گیا ، چیخ و پکار کی آواز سن کر گھر میں موجود لوگ جمع ہوگئے اور الیاس کو رنگ ہاتھوں قابو کر لیا جس کے بعد پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی ایس آئی گل تاج چوکی انچارج نمبر تین نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر قاتل الیاس کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ، مقتول کی نعش سول ہسپتال ٹیکسلا میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کل کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے،کھلی کچہری کل 16 مئی کو شام بروز سوموار پانچ بجے ٹیکسلا کموینٹی ہال میں منعقد ہوگی، پولیس کی زیادتیوں کا شکار کھلی کچہری میں پولیس کے خلاف پھٹیں گے،پولیس کی کوشش ہے کہ پولیس کے خلاف شکایات درج کرانے والے کل کھلی کچہری میں حاضر نہ ہوسکیں،اس حوالے سے متعدد کرپٹ پولیس اہلکارو ں نے اپنے بچاو کے لئے تدابیر اختیار کرنا شروع کردیں کئی لیگیوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں کہ وہ پولیس کی تعریف میں قصیدے پڑھنے کے لئے تیار ہوجائیں کیونکہ یہی پولیس اہلکار ذمہ داران انکی پھٹیکیں پوری کرتے ہیں اب ان پر مشکل وقت آیا ہے ، تو ان سیاسی زعما کی بھی کوشش ہے کہ پولیس کے خلاف لوگ کم سے کم پیش ہوں ، ادہر عوامی حلقوں میں سی پی او کی کھلی کچہری کی منادی کا سلسلہ جاری ہے لوگ سوشل میڈیا کے زریعے اپنے لوگوں کو پیغام رسانی کر رہے ہیں،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھلی کچہری میں متاثرہ افراد کی کثیر تعداد اپنا موقف بیان کرنے کے لئے جمع ہونگے،تاثر دیا جارہا ہے کہ میرٹ پر سی پی او موقع پر احکامات جاری کریں گے ، یاد رہے کہ چند روز قبل عوامی شکایات کے رد عمل میں ہی ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ طارق گوندل کو معطل کیا گیا ،لیکن بہت سے پولیس افسران اب بھی ایسے موجود ہیں جنہوں نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے کئی ایک پولیس افسران ایسے بھی موجود ہیں جو سابقہ ادوار متعدد عوامی شکایات پر متعدد مرتبہ معطل رہ چکے ہیں ،سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کی کھلی کچہری میں ایس پی پوٹھوار کیپٹن عتیق ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد محمود گوندل کے علاوہ تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز ، چوکی انچارج موجود ہونگے،عوامی حلقوں میں سی پی او کی کھلی کچہری کو بہت پذیرائی مل رہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی تو پولیس افسر ایسا ملا ہے جو عوام کی شکایات سننے اور پھر اس پر فوری احکامات جاری کرنے کا جرات مندانہ اقدام کر رہا ہے ورنہ سابقہ ادوار میںاعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری کی منادی کی بجائے اسے پوشیدہ رکھا جاتا تھا اور اپنے من پسند لوگوں کو جمع کر کے پولیس افسران کو مطمعن کردیا جاتا تھا جو کھلی کچہری میں پولیس کی منفی سرگرمیوں اور منفی رویوں کی بجائے انکا دم بھرتے نظر آتے تھے دیکھنا یہ ہے کہ اس کھلی کچہری میں بھی کیا وہ ٹولہ ان پولیس اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا یا نہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038