طیب اردگان کی جیت، ترک عوام نے سیکولر ترکی کا ایجنڈہ مسترد کر دیا، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالرو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ترقی میں اسلام پسندوں کی کامیابی خوش آیند ہے، ترکی میںا سلام پسندوں کی جیت کو سیکولر ترکی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اس سے پاک ترکی تعلقات مزید بہتر اور مستحکم ہوں گے، طیب اردگان کی جیت درحقیقت ترکی میں اسلام کی جیت ہے۔

اردگان امت مسلمہ کے واحد مخلص اور سنجیدہ حکمران ہیں ،ان سے صرف ترکی کو نہیں عالم اسلام کوبھی توقعات وابستہ ہیں۔منگل کو معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے ترکی میںاسلام پسندوں کی جیت کو سیکولر ترقی کے تابوت میں آخری کیل قراردیتے ہوئے کہاکہ طیب اردگان کی جیت ترکی سے اسلام کے خاتمے کا خواب دیکھنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،عالم اسلام ترکی کے حالات و واقعات سے سابق حاصل کرے ماضی میں ترکی میں جو کچھ ہوا اس کودیکھتے ہوئے یہ توقع نہیں تھی کہ آج وہاں اسلام پسندوں کی فتح ہوگی مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے طیب اردگان کو کامیابی سے نواز کر وہاںکی سیکولر طاقتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ طیب اردگان کی حکومت سے صرف ترقی کی عوام کو نہیں بلکہ عالم اسلام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں، امید ہے وہ توقعات پر پورے اتریں گے اور ماضی کی طرح عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں ، انہوں نے کہاکہ ترکی میں اسلام پسندوں کی حکومت آنے سے پاک ترک تعلقات میں مزید بہتری اور استحکام پیداہوگا جس کے عالم اسلام کے موجودہ منظرنامے پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے، انہوںنے کہاکہ ترکی کی تاریخ مسلمانوں پر ظلم کی داستانوں سے بھری پڑی ہے،کمال اتاترک نے بیرونی جی حضوری کی بجاآوری پر ترکی سے اسلام کو ختم کرنے کی کوشش کی اللہ نے آج اسلام پسندوں کوفتح عطا کرکے سیکولر ترکی کاخواب دیکھے والوں کی تمناؤں کوخاک میں ملادیایہے اور ترکی کے عوام ثابت کردیاہے کہ وہ ایک اسلامی ملک چاہتے ہیں۔