کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 6/10/2017

 Dera Kotla

Dera Kotla

کوٹلہ ارب علی خان : استاد کو سلام کرنے کیلئے کوئی مخصوص دن نہیں ہوتا ایک اچھے استاد کو ہر روز سیکڑوں سلام ملتے ہیں۔ چوہدری محمد علی تنویر۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کرام اپنی سوچ اور فکر سے طلبا کی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اساتذہ کرام کا احترام کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں معاشرے میں علم کی ترویج اور جہالت کے خاتمے کیلئے اساتذہ کرام کا اہم کردار ہے۔ قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی عظیم ہستی کا نام استاد ہے۔ استاد سے مراد ہر وہ انسان ہے جس نے ہم کو کچھ سکھایا یا پڑھایا۔جس سے ہم نے خود کچھ سیکھا ،وہ ہنر ہو یا علم جو بھی ہو ۔اس میں ایسے استا د بھی ہیں جو شاگرد کو نہیں جانتے ہم نے ان کو پڑھا اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔ یہ بالکل غلط بات ہے کے ہم صرف اسے استاد کہتے ہیں، جس نے سکول و کالج یا مدرسے میں پڑھا یا ہو۔ہمیں چاہئے کہ آج کے دن اساتذہ کو خراج تحسین پیش کریں۔ تعلیم انسان کی ذہنی نشو ونما ،تربیت اور جسمانی افزائش ،احساس فرائض و ذمے داری ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اساتذہ ہی اس کیلئے اپنی مثبت خدمات سے مقرر ہ ہدف کے حصول میں ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں،اس لئے اساتذہ کا کردار معاشرے میں بہت اہم ہوتا ہے۔آ ج ملک کا تعلیم یافتہ طبقہ جن جن شعبوں میں ملکی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے وہ اساتذہ ہی کی دی ہوئی تعلیم کا نتیجہ ہے۔

کوٹلہ ارب علی خاں ( )ایم این اے چوہدری عابد رضا کا ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر مصروف دن ۔ڈیرہ پر آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں کیں اور سائلین کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیئے۔ ڈیرہ پر آنے والے وفود میں چیئرمین منیر اللہ، راجہ ایوب سنگلہ، چوہدری فیصل گجر، زاہد اقبال زیدی صدر پریس کلب کوٹلہ، چوہدری اکمل چڑیاولہ، عدنان بٹ، محمد منشا ء آدم چوہان، ملک نعیم رہسیاں، سجاد ڈار،شفیق روپیری، ماسٹر شفیع سدوال، سید عرفان شاہ و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری عابد رضا نے کوٹلہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے علاوہ بیوٹیفیکیشن پروگرام کے حوالے سے کام کرنے والے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے آپ لوگوں کا ہمارے شانہ بشانہ چلنا انتہائی اچھا فعل ہے ۔تما م لوگ مل کر جو کام کرتے ہیں اس سے کام کے معیار اور رفتار میں اضافہ ہوتا ہے۔ جو کوئی بھی شہر کی بہتری کیلئے ہمارے ساتھ چلے گا انشااللہ ہم اس کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے۔ صرف تنقید کرنے سے بہتری نہیں ہوگی۔