ہچکی میں اپنی ٹیچر سے متاثر ہو کر کردار قبول کیا: رانی مکھرجی

Ranani Mukherjee

Ranani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنی فلم ہچکی میں ٹیچر کے کردار کے حوالے سے کہا کہ میرے سکول میں بہت سی ٹیچرز تھیں جن سے میں بیحد متاثر تھی۔ انہوں نے ہمیں اس بہترین انداز سے پڑھایا جس کے بعد ہمیں گھر جاکر دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔

ہر بچے کے ساتھ انہوں نے ایک جیسا سلوک کیا، ہمیں پڑھائی کرنے میں بیحد مزہ آتا تھا اور میں نے ایسا ہی کچھ اپنی فلم ہچکی میں دکھانے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ فلم ہچکی کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈکشن منیش شرما اور یش راج فلمز کے بینر تلے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین سال بعد فلم ہچکی میں کام کرنے کی رضامندی کے حوالے سے رانی کا کہنا تھا میں ایک ایسے سکرپٹ کا انتظار کر رہی تھی جو مجھے متاثر کر سکے۔ فلم ہچکی اگلے سال 23 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائیگی۔