آل اساتذہ الائنس کے وفد کی مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی کی قیادت میں رہنما اعجاز چوہدری سے ملاقات

Ijaz Choudhary Meeting

Ijaz Choudhary Meeting

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل اساتذہ الائنس کے وفد کی مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی کی قیادت میں PTIرہنما اعجاز چوہدری سے ملاقات۔ اساتذہ کے مسائل کو حل نہیں کیاجارہا ۔تحریک چلانے پر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان خیالات کااظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس و پنجاب ٹیچرزیونین نے اعجاز چوہدری سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ 20اکتوبر کو فیصل آباد میں عمران خان سے آپ کی باقاعدہ ملاقات ہوگی ، ہم اساتذہ کے ساتھ ہیں ۔جو حکومت اساتذہ کو حقوق نہیں دے سکتی وہ قوم کو کیا حقوق دے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی حکومت نے اساتذہ کو اپ گریڈیشن دی ہے اور سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر عمران خان نے کروڑوں روپے اساتذہ میں تقسیم کئے تاکہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کی خوشخبری دی۔ پنجاب حکومت ناکام ہوکر تعلیمی اداروں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھا رہی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پی ٹی آئی پنجاب بھر میں اس کے خلاف اساتذہ کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو فوری اپ گریڈیشن دی جائے اور PEFکو دئیے گئے سکول واپس کئے جائیں ۔ اس موقع پر اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ ہر ملک میں دس سالہ تعلیمی پالیسی بنائی جارہی ہے ، پنجاب میں 2008ء سے شریف برادران کی حکومت ہے توآٹھ سال میں تعلیمی ادارے ناکامی کی طرف گئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو یہ ادارے این جی اوز کو دینے پڑ رہے ہیں۔

یہ اساتذہ کی ناکامی نہیں بلکہ یہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔ اس موقع پر مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس رمضان انقلابی نے بتایا کہ اساتذہ کو ان کے جائز حقوق نہیں دئیے جارہے ۔ جو حکومت بورڈ کے امتحانات نہیں لے سکتی وہ پورا تعلیمی نظام کیسے چلائے گی۔

آج تعلیمی بورڈ کے خلاف طلباء جو احتجاج کررہے ہیں یہ حکومت کی تعلیمی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ PECجیسے امتحانات جس میں پندرہ لاکھ بچوں کا امتحان کیسے لے سکتے ہیں۔ حکومت پنجاب کا تعلیمی سسٹم تباہ وبرباد ہورہا ہے جس کیلئے پی ٹی آئی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Ijaz Choudhary Meeting

Ijaz Choudhary Meeting