اساتذہ کو مساوی حقوق کی فراہی ریاست اور معاشرے کا مشترکہ فرض ہے۔ فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Shahbaz Warraich

Farrukh Shahbaz Warraich

لاہور : پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے صدر فرخ شہباز وڑائچ نے پنجابی کمپلیکس میں منعقدہ ایک تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اساتذہ کی تعظیم کا عنصر پوشیدہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ بحیثیت ریاست اور بحیثیت معاشرہ ہم نے اساتذہ کی قدر کا حق ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حقوق کی عدم فراہمی اور عظمت کے کھوتے ہوئے معیار کی وجہ سے اب لوگ استاد بننے پر فخر نہیں کرتے، جو لوگ اس شعبے سے منسلک ہورہے ہیں ، وہ اسے محض معاش کا ایک ذریعہ سمجھے ہوئے ہیں۔

فرخ شہباز وڑائچ نے کہا کہ صحافت کے بڑے بڑے نام معلم رہے ، لیکن جب وہ میڈیا میں آئے تو انہوں نے ترقی اور عزت پائی اور شہرت کی بلندیوں پر جاپہنچے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ ہمارا روشن کل بناتے ہیں ، ان کی قدر کرنا اور انہیں حقوق کی مساویانہ فراہمی ہم پر فرض ہے۔ پی ایف یو سی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے گی اور اساتذہ کی تعظیم پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی۔

تعلیم ، تربیت اور مادہ پرستی” کے عنوان پر یہ تعلیمی کانفرنس پی ایف یو سی ، پنجاب ایسوسی ایشن فار سبجیکٹ سپیشلسٹ اور سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں سینئر صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان ، سجاد میر ، سلمان عابد ، اجمل جامی ، اختر عباس اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ پنجاب بھر سے سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور پرنسپل حضرات بھی شریک تھے۔