اساتذہ کرام قوم کے معمار ہوتے ہیں کیونکہ ان کی محنت سے قوموں کی تقدیریں بدل جاتی ہیں۔ ڈی پی اوقصور

Kasur News

Kasur News

قصور (بیورورپورٹ) معاشرے کو جرائم سے پاک ،پر امن ماحول کو برقرار رکھنے اور کرپشن جیسی لعنت سے دور رہنے کے سلسلہ میں گزشتہ روز ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ سکول میں نئے بھرتی ہونے والے مرد و خواتیں اساتذہ کرام کو لیکچر دیا اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن میاں ذوالفقار علی اور ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر اشفاق حسین کاظمی بھی موجود تھے ۔ڈی پی اوقصور نے اساتذہ کرام کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمارہوتے ہیں۔

کیونکہ ان کی محنت سے قوموں کی تقدیریں بدل جاتی ہیں اس لیے معاشرے کو جرائم سے پاک ،امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کرپشن جیسی لعنت سے دور رہنے کیلئے اساتذہ کرام کو ایسی نسل کو تیار کرنا ہوگا جو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ملک وقوم کا نام روشن کریں اس سلسلہ میں معاشرے کی اصلاح کیلئے ہر ایک کواپناکردار ادا کرنا ہو گاانہوں نے کہا اپنی مہارت سے آنے والی نسل کو بدل دیں اگر آپ اپنے اس نیک مقصد میں کامیاب ہوئے تو آپ کا شماربھی ان درخشاں ستاروں کی طرح جن کے نام آج بھی سنہری الفاظ کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا یاد رکھیں جب کوئی انسان قومے میں جاتا ہے تو اسے سانسیں چلنے کے باوجود اس لیے میڈیکلی dead Personلکھا جاتا ہے کیونکہ وہ کسی دوسرے شخص کے کام نہیں آسکتااس لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آنے والی نسلوںکی زندگیوں کو روشن کریں اور ملک و قوم کی تعمیروترقی او ر معاشرے کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Kasur News

Kasur News