اساتذہ معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کا احترام ہمارا فرض ہے : آدم ملک

لاہور: پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے اساتذہ میں اسلامی جمعیت طلبہ نے تحائف تقسیم کیے اس موقع پر ناظم علاقہ وسطی آدم ملک نے کہا کہ اساتذہ کی عزت و تکر یم ہم سب پر فرض ہے ، اساتذہ قوم اور معاشرے ماتھے کا جھوامر ہیں ، ان کا احترام ہی تعلیم میدان میں ترقی اور معاشرے میں عزت و وقارحاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ اساتذہ کے احترام پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے تعلیمی اداراوں میں خصوصی سرگرمیاں بھی ترتیب دیتی ہے، لا کالج کے اساتذہ میں تحائف کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

دریں اثناء اسلامی جمعیت طلبہ اولڈکیمپس کے زیر اہتمام اولڈ کیمپس ہاسٹل کے طلبہ کے لئے سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس کے اختتامی تقریب سے ناظم اولڈ کیمپس عمر بھلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ذہنی پرورش بھی صحت مندانہ تعلیمی ماحول کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ حکومت طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشو ونما کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کرے۔

Islami Jamiat Talaba News

Islami Jamiat Talaba News

Islami Jamiat Talaba News

Islami Jamiat Talaba News

Islami Jamiat Talaba News

Islami Jamiat Talaba News