استادوں سے استادی، تربیتی سیشن میں ٹرینرز نڈھال، شاہین نہال

Cricket Team

Cricket Team

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) آرمی کی ٹریننگ شاہینوں کو راس آ گئی، کھلاڑیوں نے کاکول اکیڈمی میں رسہ کشی میں آرمی کے ہی ٹرینرز کو زیر کر دیا۔

کاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹرز نے رسہ کشی کے کھیل میں بھی کمال کر دکھایا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سیٹی بجا کر جیسے ہی کھیل کا آغاز کیا تو ٹرینرز اور کھلاڑیوں میں زور آزمائی شروع ہو گئی۔ جن کھلاڑیوں کی چند روز پہلے تک ٹریننگ کیمپ میں خوب شامت آتی تھی۔

انہوں نے آرمی ٹرینرز کو ہی زیر کر دیا ۔ رسہ کشی کا مقابلہ جیتنے کے بعد تمام سینیر اور جونیر کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔