اساتذہ یونین ضلع گجرات کے زیراہتمام گجرات پریس کلب میں احتجاجی ریلی

Gujrat Rally

Gujrat Rally

گجرات : اساتذہ یونین ضلع گجرات کے زیراہتمام گجرات پریس کلب میں زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی اساتذہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جس میں خواتین اساتذہ بھی شامل تھیں۔

احتجاجی ریلی گجرات پریس کلب سے شروع ہوئی اور کچہری چوک میں پانچ منٹ کیلئے پر امن دھرنا دیا۔ ریلی کی قیادت چوہدری محمد سرفراز،انور حسین بھٹی،محمد ےٰسین وڑائچ نے کی۔ دھرنا کے دوران ٹریفک جام رہی تاہم پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے مکمل بائیکاٹ کے اعلان کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

ریلی میں اپنے مطالبات کے حق اور پنجاب حکومت کے اساتذہ پر لگائی گئی پابندیوں کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ اساتذہ نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

احتجاجی مظاہرہ کے دوران پنجاب ٹیچر یونین پنجاب چوہدری محمد سرفراز نے منڈی بہائوالدین سے آئے ٹیچر چوہدری بشیر وڑائچ اور راولپنڈی سے آئے ٹیچر سید حامد علی شاہ سے ہاتھ اٹھا کر اظہار یکجہتی کیا۔