ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان ماحولیاتی آلودگی کے اعتبار سے خطرناک ترین ہسپتال بن گیا

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان ماحولیاتی آلودگی کے اعتبار سے خطرناک ترین ہسپتال بن چکا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحول ڈیرہ غازیخان نے بھی تین سے زائد نوٹس جاری کئے ہیں۔ہسپتال کی مخصوص ویسٹ جس میں میڈیکل اور سرجیکل ویسٹ شامل ہے کو مروجہ اصولوں اور طریقہ کار کے تحت تلف نہیں کیا جارہا دونوں اقسام کے فضلہ ]waste[کوتلف کرنے والا پلانٹ ایک مدت سے بند ہے۔

شہریوں کی توجہ دلانے پر کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد یثرب نے گزشتہ روز ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور انہوں نے ہسپتال میں صحت ستھرائی کی صورت حال کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ۔ ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی غیر فعال ہے ذمہ داران اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔

شہری حلقوں نے ان حالات میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے ہسپتال کو نشتر ہسپتال کی طرز پر مینجمنٹ بورڈ تشکیل دے کر بورڈ کے حوالے کیا جائے ۔ جس سے ہسپتال ک کارکردگی کے بہتر ہونے کی امید ہے۔

انہی حلقوں نے یہ بھی کہا کہ ہسپتال میں مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے مخیر شخصیت محمد حنیف پتافی اور ڈاکٹر شفیق پتافی ہمیشہ آگے آگے ہوتے ہیں انہیں بورڈ میںشامل اور ڈاکٹر شفیق پتافی کو میجمنٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا جائے۔