درس حضرت امام حسین درس انسانیت ہے، حافظ سید علی ضیغم

Speech

Speech

مریدکے (اعجاز بٹ سے) درس حضرت امام حسین درس انسانیت ہے، حضرت امام حسین کی کربلا میں قربانی صبر اور احساس کا جذبہ اجاگر کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ سید علی ضیغم رضوی نے جامکے بھٹیاں میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں معقدہ مجلس کے دوران سامعین سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو اختلافات کو ترک کرتے ہوئے بھائی چارے کے خطوط پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے محرم الحرام میں نواسہ رسولۖ کی شہادت ہمیں ظالم کے سامنے کلمہء حق کہنے کا درس دیتی ہے اور ہمیں چاہیے کہ کربلا کو اپنی درس گاہ کے طور پر اپناتے ہوئے قرآن اور احادیث رسول پر عمل پیرا ہوں اور ہمارا نظریہ سنت رسول اور ہمارا ملک اسلامی فلاحی ریاست ہونی چاہئے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ملک پاکستان اور پاک افواج کے سربراہان بالخصوص چیف آف آرمی سٹاف کیلئے دعا کروائی اور کہا کہ اللہ پاک ہمارے اداروں کی امن کے قیام کی کاوشوں کو بر لائے۔