کروڑ لعل عیسن کی خبریں 19/1/2016

Milad Mustaf Jalsa

Milad Mustaf Jalsa

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے بغیر ہم کسی طرح بھی معاشرہ میں مقام حاصل نہیں کر سکتے ہمیں چاہیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں گزاریں ان خیالات کا اظہار قاری محمد رمضان باروی خطیب جامع مسجد دربار حضرت ٰ پر عزیز خان ڈیرہ وال کی طرف سے منعقدہ جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے منار نور ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے اندھیروں سے اُجالا ہوا اور جہالت زدہ لوگوں کو شعور ملا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام صحابہ کرام اور اوراولیائنے دنیا کے گوشہ گوشہ میں پھیلایایہی وجہ ہے کہ آج ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی کہلاتے ہیں اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ محمد حسن جکھڑ،منیر احمد منیر،میاں سعید، ذوالفقار علی کالوودیگر نے ہدیہ نعت پیش کی اس موقع پر خورشید انصاری ملک امان اللہ جھکڑ، محمد جنید طارق، بلال بھنڈ محمد رفیق بھٹی،حاجی میاں خالد، ماسٹر اسد اللہ، حاجی نیاز، باؤ ریاض جھکڑ، حاجی فقیر اصغر علی، ملک ارشد بھمب، صابر شاہ قریشی سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)کروڑ لعل عیسن میں آوارہ کتو ں ی بہتات، شہریوں خصوصا نمازیوں کے لئے سخت مشکلات کا سامنا TMA کروڑ ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکمہ کو کاروائی کا حکم دیں تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن میںآوارہ کتوں کے غول ٹولیوں کی شکل میں پھر رہے ہیں جس کے باعث دو افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں آوارہ کتوں سے شہریوں خصوصا فجر اور عشاء کے وقت جانے والے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑھ رہا ہے ،شہریوں محمد جنید طارق،سعید گھلو،طارق گومل،شہباز قریشی نے TMAکروڑ اور محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)افغانستان اور پاکستان کے درمیاں تعمیر ہونے والی راہ داری سڑک سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گیموجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند رکھنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اربوں روپے کا کسان پیکج موجودہ حکومت کی کسان دوستی کا واضع ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار MNAصاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے دربار سواگ شریف پر مختلف چکوک سے آئے ہوئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ رلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،حلقہ NA 181میں 70 کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے 40کروڑ روپے سے زاید رقم سے پختہ سڑکوں PCCسلیب سولنگ سیوریج اور پولیوں کی تعمیر کا کام ہوا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کسان دوست پالیسی کے تحت اربوں روپے کا پیکج حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے،افغانستان اور پاکستان کے درمیاں تعمیر ہونے والی راہ داری سڑک سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔