لاکورنئو میں Marie-George کی اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے حلقے کی ایشین مسلم ایسوسی ایشن کے سربراہان سے ملاقات

پیرس (اے کے راؤ) 2017 فرانس میں صدارتی اور قانون ساز اسمبلی Législatives کے الیکشن کا سال ہے ۔ 23 اپریل کو صدارتی الیکشن کا پہلا ٹور ہو رہا ہے ۔جس میں ابھی تک 11 امیدوار میدان میں ہیں ۔ ہر لمحہ بدلتی صورتحال میں امیدواروں کی پرسنٹیج تبدیل ہو رہی ہے۔ آخری خبریں آنے تک ( Marine Le Pen (23,5% میری لاپن پہلے نمبر پر ہیں ، (Emmanuel Macron ( 22,5% ایمنول میکراں دوسرے ؛ (François Fillon (19% فرانسوا فیوں تیسرے اور Jean-Luc Mélenchon (18,5% جان لک میلشوں پراگرس کرتے ہوئے فرانسوا فیوں کے بہت مگر قریب چوتھے نمبر پر ہیں ۔ سوشلٹ پارٹی کے نامزد امیدوار Benoît Hamon (8,5% بن آموں پانچویں نمبر پر ہیں۔ Jean-Luc Mélenchon بھی سابق سوشلسٹ ہیں۔

اگر غور کیا جائے تو جان لک میلشوں اور بن آموں کا مجموعی ووٹ بنک 27 پرسنٹ بنتا ہے مگر اب کسی کام نہیں آسکے گا۔ 23 اپریل کی شام پہلے اور دوسرے نمبر کا فیصلہ کرے گی اور 7 مئ کی شام یہ فیصلہ کرے گی کہ فرانس کا نیا صدر کون ہوگا۔

جہاں آج کل صدارتی الیکشن کی گرما گرمی ہے وہاں قانون ساز اسمبلی Législatives کے لیے بھی تگو دو جاری ہے 11 جون کو قانون ساز اسمبلی Législatives کے الیکشن کا پہلا ٹوور ہوگا۔ اور 18 جون کو دوسرا ٹوور ہوگا۔ قانون ساز اسمبلی Législatives کے ممبران کو پاکستان میں MNA اور فرانس میں Députée دپوتے کہتے ہیں۔

Seine-Saint-Denis پیرس کے مضافاتی علاقے سے Marie-George Buffet پچھلے 14 سال سے Députée چلی آرہی ہیں ۔ محترمہ 2007 میں فرانس کی صدارتی دوڑ میں بھی شامل رہی ہیں۔ 7 مئ 1949 میں پیدا ہونے والی Marie-George Buffe جسپاں دور میں سپورٹس اور یوتھ کی منسٹر بھی رہی ہیں۔ 12 اپریل کی شام لاکورنئو میں اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے حلقے کی ایشین مسلم ایسوسی ایشن کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں ماضی اور مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل بارے تبادلہ خیال کیا۔ یہ ایک کارنر میٹنگ تھی جس میں منہاج القرآن فرانس کے صدر چوھدری محمد اعظم نے صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم چودھری اور ٹیم کے ہمراہ شرکت کی ۔ امامیاں اسوسی ایشن سے سید کفائت حسین نقوی اور عابد ہاشمی اور انڈین مسلم ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ Marie-George Buffe نے بریفنگ دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ سوال و جواب کے سیشن میں صدر منہاج القرآن نے علاقائی مئیر جیل پوء کی کارکردگی کو مثالی کرار دیا۔ یاد رہے Marie-George Buffe کیمونسٹ پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور اس بار پھر Députée کی امیدوار ہیں یہ کارنر اسی سلسلےکی ایک کڑی تھی۔

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting