پوری ٹیم کی کارکردگی خراب ہے، لیکن صرف یہی کھلاڑی ہیں : وقار یونس

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) بھارت جانے کے لیے تمام رکاوٹیں آؤٹ ہوئیں تو وقار یونس اِن ایکشن ہوئے خوشی خوشی بولے کہ اب اچھا اچھا کھیلیں گے شاہد آفریدی سے اختلافات کی تردید ہی نہیں کی بلکہ کپتان کی وکالت پر اتر آئے۔

ہیڈ کوچ نے اندر کی بات بھی کر دی کہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں مسئلے ہیں قوم کی دعائیں ساتھ ہیں تو ضرور جیتیں گے۔

وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ روایتی حریف بھارت میں کھیلنا ہے تو قومی جذبہ تو دکھانا ہو گا۔