قومی ٹیم کی پریکٹس جاری، یاسر شاہ انجری کا شکار

National Team Practice

National Team Practice

کینز (جیوڈیسک) شاہینوں نے کینگروز کے دیس میں ناکامیوں کی تاریخ بدلنے کے لیے کمر کس لی۔ کینز میں قومی بلے بازوں نے بائونسرز سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشقیں کیں جبکہ پریکٹس سیشن کے دوران لیگ سپنر یاسر شاہ انجری کا شکار ہو گئے۔

آسٹریلیا کے بائونسی ٹریکس پر پندرہ دسمبر سے شروع ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر بیٹنگ کا امتحان ثابت ہونے جا رہا ہے۔ کینز میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی بلے بازوں کو شارٹ پچ باؤلنگ سے نپٹنے کی خصوصی مشقیں کرائی گئیں۔

دریں اثناء لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن میں انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق لیگ سپنر یاسر شاہ کمر میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں وہ آسٹریلیا میں پریکٹس میچ نہیں کھیلیں گے۔ یاسر شاہ کمر میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے یاسر شاہ کو 2 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

گرین کیپس لگاتار تین ٹیسٹ میچز ہار چکے ہیں۔ شارجہ میں کالی آندھی کے باؤنسرز نے قومی بلے بازوں کا جینا حرام کیا کیے رکھا تو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کرائسٹ چرچ اور ہیملٹن ٹیسٹ میں ہار کی وجہ بھی شارٹ پچ بولنگ ہی بنی۔