تہران نے ملا اختر منصور کی ایران میں موجودگی کی تردید کر دی

Jabir Hussain Ansari

Jabir Hussain Ansari

تہران (جیوڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ ڈرون حملے سے قبل افغان طالبان کے سربراہ ایران میں تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا متعلقہ حکام نے اس بات کی تردید کر دی ہے کہ یہ شخص اس تاریخ کو ایران کی سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران افغانستان میں امن اور استحکام قائم کرنے کے حوالے سے ہر طرح کے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی عہدیداران نے ہفتے کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ بلوچستان میں ہلاک ہونے والا شخص ملا اختر منصور ہو سکتا ہے جن کی گاڑی کو ایران سے واپسی پر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔