تحریک انصاف سویٹزر لینڈ کی جانب سے زینب کے والدین سے اظہار ہمدردی

PTI Switzerland

PTI Switzerland

سوئٹزر لینڈ (علی جیلانی) تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے صدر جناب شکیل احمد نائب صدر طارق ناصر جنرل سیکٹری ناصر منصور اور انفارمیشن سیکٹری محترمہ امبر جیلانی نے اپنے مشترکہ بیان میں واقعہ قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ درندگی کی بد ترین مثال ہے اس واقعہ سے سوئٹزر لینڈ میں بسنے والے پاکستانیوں کے دل دہل گئے ہیں یہ ایک ناقابل معافی اور گھناونا جرم ہے۔

جرم میں ملوث افراد اور ان درندوں کو کڑی سے کڑی سزا دے کر عبرت نشان بنایا جائے، تحریک انصاف زینب کے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیمزید اپنے بیان میں عہداداران نے کہا کہ یہ دکھ صرف زینب کے والدین کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی شہری کا ہے قصور میں اس طرح کے بے انتہا واقعات ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی مجرم کو قرار واقع سزا نہیں ہوئی اب ہمیں بچوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے انہوں نے وزیر اعلی اور وزیر قانون سے اپیل کی کہ ان درندوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے اللہ تعالی زینب کے والدین کو صبر اور استقامت عطاء فرمائے آمین۔