تحریک انصاف کا الیکشن بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس کے بعد پارٹی ترجمان فواد چودھری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی ترامیم کو مسترد کرتے ہیں، آئین کی شق 203 کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

فواد چودھری کا نواز شریف کے بطور پارٹی صدر انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانچ سو چوروں نے مل کر علی بابا کو اپنا سردار بنایا، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے محفل سجائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے کا آج اختتام ہو گیا ہے، عمران خان نے ایک ایک سوال کا جواب دے دیا ہے اور آپ کی طرح جھوٹی داستان نہیں سنائی جبکہ نواز شریف کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے، آج ٹیکس چور کو پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا، 300 ارب چوری کرنے والے کے پاس کوئی جواب نہیں، وہ سو بار بھی ترمیم کرا لیں لیکن رہیں گے نااہل وزیر اعظم ہی۔

رہنماء تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف پارٹی کو اشاروں پر چلا سکتے ہیں مگر عوام کو نہیں، شہباز شریف کا راستہ روکنے کے لئےآئینی ترمیم کرائی گئی۔