تحریک انصاف لندن کوئٹہ دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ پاکستانی قوم کا مورال بلند ہے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انیلا بٹ

 Anila Butt

Anila Butt

لندن برطانیہ ( تیمور لون ) معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ جی پی او چوک خودکش حملہ کی بھر پور مذمتکرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لندن وومن ونگ کی صدر انیلہ بٹ نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ساری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ دہشتگرد ان گھٹیہ اقدامات سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر اپنے مضموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی قوم کے حوصلے بہت بلند ہیں اور ایک مدت سے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔

انیلہ بٹ کا کہنا تھا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دکھ کی اس گھڑی میں نے تحریک انصاف غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

انیلا بٹ نے کہا کہ رب تعالیٰ سے شہداء کے درجات بلندی اور شہداء کے لواحقین کے لئے اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر و استقامت کے لئے دعا گو ہیں۔