تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کی جانب سے انسٹرا پارٹی الیکشن 15 دسمبر کو ہوں گے

سوئٹزرلینڈ (علی جیلانی) سوئٹزرلینڈ تحریک انصاف کی جانب سے انسٹرا پارٹی الیکشن 15 دسمبر 2017 کو طے پائے گئے ہیں، ہر جمہوری پارٹی کا یہ طریقہ کار ہونا چاہیئے کہ اپنی پارٹی میں الیکشن کروائیں اور اپنے پارٹی کارکنوں کو پورا حق دیں تا کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ سے صحیح قیادت کا انتخاب کر سکیں، تحریک پاکستان نے پورے یورپ میں الیکشن کروا کر ایک عظیم مثال قائم کی ہے ، ان دنوں یورپ کے مختلف ممالک میں انسٹرا پارٹی الیکشن زور و شور سے جاری ہیں اسی سلسلہ میں 15دسمبر 2017 بروز جمعہّ سوئٹزر لینڈ میں تحریک انصاف انسٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوں گے جس میں دو(2)پینل حصّہ لیں گے۔ شاہین پینل اور نیا پاکستان پینل رپورٹ کے مطابق دونوں پینل کے درمیان زبردست مقابلہ ہو گا، شاہین پینل کی جانب سے ۔ فیصل شفیق ، خواجہ علی، بلال جتوئی، فیصل باجوہ شرکت کریں گے ۔ جب کہ نیا پاکستان پینل کی جانب سے شکیل احمد، طارق ناصر، اصبر جیلانی اور ناصر منصور امیدوار ہیں، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہین پینل کو نمبر 13 اور نیا پاکستان پینل کو ووٹ کے لئے نمبر 44 الاٹ کیا گیا ہے۔ ضروری نوٹ تحریک انصاف کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور صحیح لوگوں کو منتخب کریں۔

PTI Switzerland

PTI Switzerland

PTI Switzerland

PTI Switzerland