تحصیل 18 ہزاری ضلع جھنگ میں سی سی جی او واش سکیمز کا افتتاح

CCG O Wash  Scheme Inaugurated

CCG O Wash Scheme Inaugurated

جھنگ: تحصیل 18 ہزاری ضلع جھنگ میں سی سی جی او واش سکیمز کا افتتاح کردیا گیا ہے اس موقع پر واصو آستانہ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری احسن رضا بخاری، عامر نسیم (ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر)ہینڈز پاکستان جہانزیب قیصر ( ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر) ہینڈز پاکستان ، سیدہ غلام سکینہ اینڈ انجینئر عمران ہینڈز پاکستان کے علاوہ نواب بابر خان سیال (سابق ضلع ناظم جھنگ )،میاں حبیب شیخ سماجی کارکن اور اشفاق حسین چدھڑ صدرسوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ نے شرکت کی ۔ جبکہ اہالیان علاقہ کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں موجود تھی ۔اشفاق حسین چدھڑنے سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے تنظیم کی کارکردی پر روشنی ڈالی۔

اور سی سی جی اورواچ سکیمز کے حوالہ سے بریفنگ دی نیز اے سی اٹھارہ ہزاری اور بابر خان سیال سمیت تمام مہمانان گرامی اور اہالیان علاقہ کا شکریہ اداکیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب عامر نسیم (ڈی ای ایم )ہینڈز پاکستان نے کہا کہ آج الحمدللہ ہینڈز پاکستان کی جانب سے تقریباً 67لاکھ روپے کی مالیت سے تعمیراتی کام سیلاب زدہ علاقوں سے مکمل ہوچکا ہے جن کا آج افتتاح کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ ہینڈ ز پاکستان 12کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان 2014 کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کرچکے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن رضا بخاری ،بابر خان اوردیگر مقررین نے ہینڈز پاکستان اور سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور مبارکباد پیش کی ۔خطیر رقم سے سیلاب زدہ علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے پراہالیان علاقہ نے ہینڈز پاکستان کا شکریہ اداکیا جنہوں نے سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ سے کام کروایا جس سے علاقے کو بھرپورفائدہ پہنچا۔

CCG O Wash  Scheme Inaugurated

CCG O Wash Scheme Inaugurated

CCG O Wash  Scheme Inaugurated

CCG O Wash Scheme Inaugurated