تحصیلدار محمد اقبال شاہد کی ریٹائرمنٹ و نو منتخب ڈی سی او سلمان غنی کے اعزاز میں تقریب

Press Club Kasur Ceremony

Press Club Kasur Ceremony

قصور (محمد عمران سلفی سے) تحصیلدار قصور محمد اقبال شاہد کی ریٹائرمنٹ و نو منتخب ڈی سی او سلمان غنی کے اعزاز میں تقریب ،تقریب کا اہتمام پریس کلب قصور میں کیا گیا۔

جس میں ڈی سی او قصور سلمان غنی ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمدشاہد، سابق پارلیمانی سیکرٹری لیٹریسی ونان فارمل ایجوکیشن چوہدری احسن رضاء خاں،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر علی منور منج، ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات مختار رضائ، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ دانیال ،ڈی ایس پی ٹریفک محمداکرام خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمدزاہد مان، تحصیلدار کوٹرادھاکشن قصور، صدر پریس کلب قصور ڈاکٹر سلیم الرحمن ،صدر الیکٹرونک میڈیا رپورٹر ز ایسوسی ایشن (ایمرا)محمداجمل شاد،صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمد قصوری ، چیئرمین پریس کلب محمداشرف واہلہ، گروپ لیڈران مہرمحمدجاوید، حاجی محمدشریف مہر، صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، سنیئر نائب صدر سعید احمد بھٹی،عباس بھٹی دیگر معززین ،شہریوں ، تاجران سمیت دیگر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او قصور سلمان غنی نے کہا ہے کہ صحافی برادری کے مثبت کردار سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے ،حکومت پنجاب عوام کو بھرپور ریلیف دیکر عوامی خدمت کے منصوبہ جات مکمل کروارہی ہے تاکہ خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جاسکے۔

ضلع قصور میں ریکارڈ کام کرکے تاریخ میں اپنے نام سنہری حروف میں ضرور لکھوائیں گے آنیوالے وقت میں شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائیگا صحافی معاشرے کی آنکھ ،کان اور معلومات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، انتظامی امور میں صحافی برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، صحافی برادری مثبت صحافت کے فروغ اور ضلع قصور کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ہر اچھے کام کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ آپکی شکرگزار ہوگی،ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ضلع قصور میں صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔

جب تک یہاں صحافی برادری اور پولیس کا تعاون موجود رہے گا کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ یہاں جرائم کرسکیں ، دہشتگردی اور بد امنی کا خاتمہ شہریوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے ، یہاں کے لوگ ، صحافی، وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد دیگر اضلاع کی نسبت بہت اچھے ہیںآج پاکستان کی عوام کے شعور میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور میڈیا کے زمہ دارانہ کردار سے بہترین معاشرہ تشکیل پارہا ہے ، میڈیا سے کوارڈینیشن جاری رکھی جائیگی، اس موقع پرڈی سی او سلمان غنی نے صدر پریس کلب ڈاکٹر سلیم الرحمن کی نشاندہی پرصحافیوں کیلئے جرنلسٹ کالونی بنانے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر تحصیلدار قصور محمد اقبال شاہدکو بہترین فرائض ادا کرکے سروس سے ریٹائرڈ ہونے پرخیراج تحسین پیش کیاگیا جبکہ صحافی برادری نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تکریم علی نے ادا کئے۔

Press Club Kasur Ceremony

Press Club Kasur Ceremony

Press Club Kasur Ceremony

Press Club Kasur Ceremony

Press Club Kasur Ceremony

Press Club Kasur Ceremony