ٹیلی فون سنتے نوجوان کا موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ٹیلی فون سنتے نوجوان کا موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، نوجوان موقع پر جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق اٹھیل پور کا رہائشی نوجوان ساجد میو اپنے موٹر سائیکل 125پر لاہور سے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب ٹیلی فون سنتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس سے 30سالہ ساجد میو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔