پشن اور اقربا پروری کی دیمکوں نے اپنے ہی محکمے کو نا بخشا

Badin Highway

Badin Highway

بدین (عمران عباس) کرپشن اور اقربا پروری کی دیمکوں نے اپنے ہی محکمے کو نا بخشا، محکمہ پرووینشنل ھائے وے نے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری کو معذور بنا کر اینٹوں کی بیساکیوں پر کھڑا کر دیا، لاکھوں روپوں کے پرزے چوری ہونے کا انکشاف۔ بدین کے محکمہ پرووینشنل ھائے وے میں موجود کالی بھیڑوں نے ضلع بدین میں سڑکوں کی تعمیر اور بیوٹیفکیشن پلان کے لیئے حکومت سندھ کی جانب سے دی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیوی مشینری بلڈوزر، روڈ رولر اور دیگر قیمتی گاڑیوں کو دھوپ میں ناکارہ بنا کر پھینک دیا ہے۔

محکمے کے افسران کی نااہلی کے باعث مشینیری کے قیمتی پرزے بھی چوری ہوگئے ہیں جس سے مشینری اینٹوں کی بیساکیوں پر کھڑی ہے جس سے حکومت سندھ کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان تو ہوا ہے مگر بدین بیوٹیفکیشن پلان بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔