ٹنڈولکر کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب، الیسٹر کک کو صرف 36 رنز درکار

Alastair Cook

Alastair Cook

ایڈن گارڈنز (جیوڈیسک) بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 31 سال اور 10 ماہ کی عمر میں 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعزاز 2005ء میں پاکستان کے خلاف کولکتہ کے مقام پر بنایا تھا۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سچن ٹنڈولکر نے 52، 52 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان ایلسٹر کک اس ریکارڈ کو توڑنے سے صرف 36 رنز کے فاصلے پر ہیں۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 مئی سے ہوگا اور اگر 31 سالہ ایلسٹر کک یہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ ٹنڈولکر سے پانچ مہینے کم عمر ہوں گے۔

ایلسٹر کک اب تک 126 ٹیسٹ میچوں میں 28 سنچریوں اور 47 ففٹیز کی مدد سے نو ہزار 964 رنز بنا چکے ہیں۔