ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا یو ایس اوپن میں سفر ختم

Roger Federer

Roger Federer

نیویارک (جیوڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات کو بریک لگ گئی۔ ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو نے بڑے کھلاڑی کو کوارٹرز فائنل میں ناک آؤٹ کر دیا۔

ارجنٹائنی کھلاڑی نے دلچسپ کھیل کے بعد فیڈرر کو پہلا سیٹ سات پانچ سے ہرایا۔ سوئس پلیئر نے کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چھ تین سے جیت لیا۔

ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو نے شاندار کھیل پیش کر کے اگلے دو سیٹ لگاتار جیت لیے۔ اس جیت کے بعد وہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں٘ پہنچ گئے ہیں۔