ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ : اعصام الحق مینزڈبلز فائنل میں ان ایکشن ہونگے

Aisam ul Haq

Aisam ul Haq

مراکش (جیوڈیسک) قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق اور کروشیا کے مارین ڈراگین جا، مراکش میں ہونے والے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں ان ایکشن ہونگے۔

مراکش سٹی میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے مینز ڈبلزایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے پارٹنر مارین ڈرا گینجا کی شاندار کارکردگی رہی۔

کوارٹرفائنل میں دونوں نے ٹاپ سیڈ جوڑی کو باآسانی زیر کیا، جبکہ سیمی فائنل میں اعصام اور ڈراگینجا نے بھارت کے روہن بوپننا اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومن اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی

ٹائٹل مقابلہ میں آج اعصام اور ڈراگینجا کا مقابلہ ارجنٹائن کی جوڑی گولردوران اور میکزیموگون زالز سے ہوگا۔