ختم ہوتی پاکستانی کرکٹ

Pakistan Hockey Federation

Pakistan Hockey Federation

کوئی زمانہ تھا کہ پاکستان اپنی ہاکی اور کرکٹ کی وجہ سے پہنچانا جاتا تھا اور ان دونوں کھیلوں میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں تھا، ان دونوں کھیلوں میں اس نے نامور کھلاڑیوں کو پیدا کیا جنہوں نے اپنی کارکردگی سے دنیا کو متاثر کیا لیکن اب یہ حال ہے کہ پاکستان ورلڈکپ ہاکی کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔ یہ چار بار ہاکی ورلڈکپ چیمپین ٹیم کے لیے شرم کا مقام ہے کچھ اسطر ح کا حال پاکستانی کرکٹ کا بھی ہو رہا ہے۔

پاکستان نے دنیاِ کرکٹ میں بہترین کھلاڑی متعارف کرائے جنہوں نے اپ کارکردگی کی وجہ سے نام بنایا اور کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ پاکستانی کرکٹرز دنیاِ کرکٹ کی بہت سی چیزوں کے موجد ہیں مثلاَ ریورس سوئنگ، گگلی، تیسراوغیرہ۔ گزشتہ چند برسوں سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہت بری رہی ہے اور نہ ہی یہ ٹیم کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے آخری 16ایک روزہ میچوں میں سے صرف 6جیتے ہیں جب کہ اس 9کومیچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ٹائی رہا۔اسی طرح اس نے آخری 9ٹیسٹ میچز میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 میں شکست ہوئی۔گزشتہ ڈھائی برس سے پاکستانی بیٹنگ لائن نے ایک روزہ میچز میں ڈھائی سو کا ہندسہ عبور نہیں کیا۔آخری دفعہ اس نے 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 268اسکور کیا بس وہ دن اور آج تک انہوں نے ڈائی سو کا ہندسہ عبور نہیں کیا۔رنز کا تعقب کرتے ہوئے کبھی 150کا ٹارگٹ بھی پاکستانی ٹیم کو پہاڑ جیسا لگتا ہے۔

گویا پاکستانی بیٹسمینوں کو کریز پر رکنے کے بجائے پویلین لوٹنے کی زیادہ جلدی ہوی ہے۔ گزشتہ 75 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی بیٹسمینوں نے صرف سات سینچریاں سکور کیں جبکہ انڈین اور آسٹریلین بیٹسمینوں نے بالترتیب 79اور 74 ایک روزہ میچوں میں 31اور 22 سینچریاں سکور کیں۔ پاکستانی ٹیم کے تو کیا کہنے۔۔۔۔ یہ تو زمبابوے جیسے کمزور حریف سے بھی ہار جاتا ہے۔

Pakistani Cricket Team

Pakistani Cricket Team

پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لیے مختص ہیڈ کوچ ڈیو وا ٹمور ماہانہ 16 لاکھ روپے لے رہے ہیں جبکہ فیلڈنگ کوچ جولین فائونٹین بھی لاکھوں کے حساب سے تنخواہ لے رہے ہیں۔لیکن ابھی تک پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ اور فیلڈنگ میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اگر یہ لوگ اتنا پیسہ لینے کے باوجود پاکستانی کرکٹ میں بہتری نہیں لارہے ہیںتو انکوفی الفور اپنے عہدوں سے فارغ کر دینا چاہیے اور اُن کی جگہ کارآمد کوچز کو ڈھونڈ کر یہ ذمہ داری سونپ دینی چاہیے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تباہی کی ایک اور وجہ اس کے ڈومیسٹک لیول پر کوالٹی کرکٹ کا نہ ہونا ہے اور نہ ہی ڈومیسٹک لیول پر ایسی پیچز بنائی جاتی ہیں جو انٹر نیشنل لیول کی پیچز کا موازنہ کر سکیں اور ایسی پیچز تیار نہ کرنے سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پر کرکٹ کھیلتے ہوئے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا اور وہ بہتر نتائج نہیں دے پاتے ہیں۔

اب یہ ذمہ داری ارباب اختیار کی ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کرے اور ساتھ ہی اپنے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنائے تا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے اور دم توڑتی پاکستانی کرکٹ مضبوط ہو سکے۔

M Shakir Abbasi

M Shakir Abbasi

تحریر: محمد شاکر عباسی