ٹرمینیٹر کے ہیرو آرنلڈ تامل فلم میں روبوٹ بنیں گے

Arnold, Rajinikanth

Arnold, Rajinikanth

ممبئی (جیوڈیسک) آرنلڈ، رجنی کانت کی سپر ہٹ تامل فلم انتھیران کے سیکوئل میں ان کے مدمقابل کام کریں گے۔ انتھیران 2 کے ہدایت کار شنکر نے ٹرمینیٹر کے سپر ہیرو کی فلم میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور آرنلڈ اچھے دوست ہیں اور ہمارے درمیان فلموں سے متعلق بات ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کئی مرتبہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

شنکر نے کہا کہ آرنلڈ فلم میں کام کرنے کے لئے ابتدائی طور پر 25 دن کے لئے آئیں گے لیکن ان کی آمد کی تاریخ کا فیصلہ رجنی کانت کی مصروفیت کو دیکھ کر کیا جائے گا کیونکہ وہ اس وقت اپنی دوسری فلم کبالی کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب انتھیران 2 میں اداکارہ ایمی جیکسن بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ واضح رہے کہ انتھیران کو روبوٹ کے نام سے ہندی زبان میں ڈب کرنے کے بعد ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے تامل کے علاوہ ہندی شائقین سے بھی خوب داد سمیٹی تھی۔