کسی کو ملکی سا لمیت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رانا مبشر اقبال

MNA Rana Mubashar Iqbal

MNA Rana Mubashar Iqbal

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی رہنما، کوارڈینیٹررانا مبشر اقبال اور چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ،جنرل کونسلر ذولفقار اقبال قریشی، جنرل کونسلر سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی،جنرل کونسلر محمد سجاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سول و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ۔پاکستان کی 20کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشش کی جارہی ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اس مقصد کیلئے جدوجہد قابل تحسین ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نواز حکومت کا واضع موقف ہے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔محمد سجادنے کہاکہ کسی کو ملکی سا لمیت کے ساتھ کھیلنے کی

اجازت نہیں دی جائے گی،جنہیں سپریم کورٹ سمیت قومی اداروں پر یقین نہیں انہیں یہاں سیاست کرنے کا بھی کوئی حق نہیں،عمران خان ذہنی طور پر منتشر شخص ہے سیاسی اور پارٹی امور چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے،دہشت گرد اور تخریبی قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکی ہے،ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور ان پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بند کرانے اور کشمیر کو استصواب رائے کا حق دلایا جائے۔