دہشتگردوں کا خوف ختم کر دیا، تعلیم پر سرمایہ کاری کرنی ہو گی: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (جیوڈیسک) کالج آف فزیشنز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں تعلیم یافتہ افراد کے کندھوں پر ملکی ذمہ داری ہو گی۔

سکیورٹی اداروں نے آپریشن کے ذریعے ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا خوف ختم کر دیا ہے۔

آرمی چیف نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ آرمی چیف کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کی جانب سے اعزازی فیلو شپ بھی دی گئی۔