دہشت گردی کیخلاف بیلجیئم کیساتھ کام کرنے پر تیار ہیں: چینی صدر کی مذمت

Xi Jinping

Xi Jinping

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی ہر صورت کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔

برسلز میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سب کی مشترکہ دشمن ہے اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کے لئے متحد ہونا لازمی ہے۔

چینی صدر کی جانب سے بیلجیئم کے بادشاہ فلپ کو بھیجے گئے پیٖغام میں انہوں نے کہا کہ چین متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

چین دہشت گردی کے خلاف تعاون کو فروغ دینے کے لئے بیلجیئم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔