دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی ہمارا مشن ختم ہو گا، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی ہمارامشن ختم ہو گا۔

سانحہ لاہور کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے ،نرمی کو ریاست کی کمزوری اور ناکامی نا سمجھا جائے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی ہمارا مشن ختم ہو گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے، اللہ رسول کے نام پر بے امنی پھیلانا مخلوق کیلیے مشکلات پھیلانا قابل قبول نہیں۔