دہشتگردی کے 4 مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دہشتگردی کے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے عمران خان کو فیصلہ سنائے جانے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت کی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا ایس ایس پی جونیجو حملہ کیس میں 11 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے، کسی ایک گواہ نے بھی عمران خان پر حملے کا الزام نہیں لگایا۔

بابر اعوان نے کہا عمران خان ایس ایس پی جونیجو پر حملے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی ان سے کوئی برآمدگی ہوئی۔ پراسیکیوٹر نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا عمران خان نے اعلانیہ کارکنان کو پولیس پر حملہ کرنے پر اکسایا۔