پاکستان دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو نکیل ڈالنے کیلئے NAP پر عملدرآمد ضروری ہوناگزیر ہے

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے عین مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام مفادات وتحفظات کو پس پشت ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر دہشت گردی کی سفاکانہ وارداتوں میں یقیناً بھارتی ایجنسی ”را“ اور دوسرے ملک دشمن عناصر کا بھی عمل دخل ہے جو پاکستان کی سلامتی کمزور کرنے کا ایجنڈا رکھتے ہیںجبکہ یہ بات من اظہر الشمس ہے کہ ان پاکستان دشمنوں کو نکیل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ذریعے ہی ڈالی جاسکتی ہے ورنہ انسانیت کے دشمن یہ عناصر اپنے مذموم ایجنڈا کی بنیاد پر ہماری سرزمین کو انسانی خون سے رنگین اور ہمارے امن و سکون کو تباہ کرتے رہیں گے۔