دہشتگردی کی فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے، شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے موثراقدامات کئے گئے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم کا عکاس ہے۔