دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک افغان خفیہ اداروں کے درمیان معاہدہ

Pakistan and Afghanistan

Pakistan and Afghanistan

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خفیہ ادارے (آئی ایس آئی) اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے درمیان ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت مشترکہ دشمن کی نشاندہی کی جائے گی اور اس بات کا تعین میں کیا جائے گا۔

افغانستان کے امن کو کن عناصر سے خطرہ ہے جبکہ معاہدے میں تمام شدت پسند اور دہشت گردوں گروہوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔