دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جنرل راحیل شریف کی خدمات قابل قدر ہیں۔ خالد جٹ

Khalid Jatt

Khalid Jatt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

فوجی مجاہد ہوتا ہے اور کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا کیونکہ مجاہد کی زندگی کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لئے جب بھی اس کی ضرورت ہو، وہ ہمہ وقت تیار رہتا ہے اور بوقت ضرورت اپنی جان تک قربان کرنے کیلئے تیار رہتا ہے۔

جنرل راحیل شریف کے کردار کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے۔ ایسے جرنیل کم ہوتے ہیں جن کی ریٹائرمنٹ پر پوری قوم کو دکھ ہوتا ہے۔ خالد جٹ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی خاتمے کیلئے جنرل راحیل شریف کی خدمات قابل قدر ہیں۔

آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی صورت میں انہوں نے بہت اہم فیصلے کئے اور شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر کے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہترین کردار ادا کیا جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور انہیں مدتوں یاد رکھیں گے۔