دہشت گردی اور توانائی بحران سمیت مختلف چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کولمبو (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے انسیٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ اسٹرٹیجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

دہشت گردی ، توانائی سمیت مختلف چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا 30 سال سے دہشت گردی کیخلاف نبرد آزما ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کر دی ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

توانائی بحران سمیت مختلف چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا رواں سال اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور بجٹ خسارے کو کم کر کے 6 فیصد پر لے آئے ہیں۔ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بحالی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ بھارت سے خوشگوار تعلقات کے لیے نئی دلی کا دورہ کیا تھا کیونکہ تصادم نہیں امن ہی واحد راستہ ہے۔

بھارت کو بتایا کہ ہمیں غربت، جہالت اور بیروزگاری سے لڑنا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکا کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پُرکشش ملک ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے کولمبو میں سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کی۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد وفود کے مذاکرات ہوئے۔ دفاع اور تجارت سمیت آٹھ معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔ وزیر اعظم نے سری لنکا میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح بھی کیا۔