دہشت گردی، توانائی، معاشی ترقی، 3 برسوں میں 3 بحرانوں پر قابو پایا: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تین برسوں میں تین بڑے بحرانوں اور مسائل پر قابو پالیا ہے جن میں دہشت گردی، توانائی اور معاشی ترقی شامل ہیں۔

انہوں نے حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا جب ہماری جماعت مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا ملک تین بحرانوں کا شکار تھا۔

تین بڑے ایشو تھے جن میں سب سے بڑا ملک میں دہشت گردی کا ایشو تھا، دوسرا بجلی کا بحران اور تیسرا ملک کی معیشت ترقی نہیں کررہی تھی۔ تین برسوں میں ہم نے ان تینوں ایشوز پر بھرپور توجہ دی۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آج پوری دنیا اعتراف کررہی ہے کہ پہلے کے مقابلے میں آج پورا ملک بہت زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔

ہم نے نہ صرف ریاست کے دشمنوں کو ختم کیا بلکہ جن لوگوں سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ تھا انہیں بھی ختم کیا۔ انہوں نے کہا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی کے نئے منصوبے لگ رہے ہیں جو2017ء کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا۔