دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 55 ممالک متحرک، ریاض میں عالمی مرکز کا افتتاح

Opening Ceremony

Opening Ceremony

ریاض (جیوڈیسک) دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پچپن ممالک متحرک، ریاض میں عالمی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا، تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت پچپن ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی۔

دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے امریکا ، سعودی عرباور پاکستان سمیت پچپن ممالک نے کمر کس لی۔ سعوی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں عالمی سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، افغان صدر اشرف غنی سمیت پچپن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب میں انتہا پسندی کے خلاف گلوبل سینٹر کے کام کے طریقہ پر بریفنگ دی گئی۔

دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے عالمی سینٹر کے کردار سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔