دہشت گردی اورانتہاپسندی کی شکل میں نئے دشمن کا سامنا ہے، صدرممنون

Mamnoon

Mamnoon

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ 23مارچ ہماری نظریاتی پہچان کا دن ہے، دہشت گردی اورانتہاپسندی کی شکل میں نئے دشمن کا سامنا ہے،شمالی وزیرستان جلد دہشت گردوں سے پاک ہو جائے گا ۔

یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دشمن کا خیال تھا پاکستان زیادہ دیرتک قائم نہیں رہ سکتا،پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،آلات حرب کی نمائش اس پریڈ کی روح ہے۔

صدر نےکہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خا تمے تک جاری رہے گا ،ہماری منزل پورے ملک سے بے امنی اوردہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

صدر پاکستان نے کہاکہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اس مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں،ہم کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی درخواست پر پاکستانی دستے امن مشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہماری جوہری صلاحیت صرف اپنے دفاع کے لیے ہے ۔