دہشتگردی میں ملوث اندرونی ہاتھوں کو کاٹ ڈالنا ہو گا۔ ایم آر پی

Taliban

Taliban

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی اس بات میں سو فیصد صداقت ہے کہ دہشتگردی میں ملوث اندرونی ہاتھ رک جائیں تو باہر کا دشمن کچھ نہیں بگاڑ سکتا مگر جب حکمران ‘ ادارے اور افراد ان ہاتھوں کو روکنے کی بجائے ان کے معاون و مددگار بن جائیں تو پھر ملک غیر محفوظ ہوجاتا ہے اور پاکستان آج ایسی ہی صورتحال سے گزررہا ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں سے اظہار اخوت ‘ مالی و قانونی امداد ‘ تقریبات میں شرکت اور ان کی بھرپور سرپرستی و معاونت کے شواہد میڈیا پرہونے کے باوجود ان عناصر سے رابطوں کی تردید سیاستدانوں و حکمرانوں کی روایت ہے۔

جس کی وجہ سے آپریشن ضرب عضب اہداف کے سو فیصد حصول میں ناکام اور نیشنل ایکشن پلان اپنی روح کے مطابق عملدرآمد سے محروم ہے جس کی وجہ سے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ہوا ہے اور نہ ہی جرائم و کرپشن سے عوام کی جان چھوٹ رہی ہے جس کے ذمہ دار ‘ حکمران ‘ سیاستدان ‘ ادارے اور خود عدلیہ ہے اور ان سب کے قبلے کی درستگی و مستقبل کے تحفظ کیلئے اب عوام صرف فوج پر ہی اعتماد کررہے ہیں۔

جنرل راحیل شریف کی جانب دیکھ رہے ہیں جبکہ قوم کو یقین ہے کہ جنرل راحیل شریف اسے مایوس نہیں کرینگے اور فوج قوم ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشتگردوں ‘ جرائم پیشہ و کرپٹ عناصر ‘ اختیارات سے تجاوز کرنے اور قومی خزانے کی بندربانٹ کے ذریعے قوم کے مقدر میںا ندھیرے لکھنے والوں سے قوم کو نجات دلائے گی۔