دہشتگردی میں ملوث مزید چار ملک دشمنوں کو سزائے موت دیدی گئی

Death Penalty

Death Penalty

راولپنڈی (جیوڈیسک) دہشتگردی میں ملوث مزید چار ملک دشمنوں کو سزائے موت دے دی گئی،چاروں دہشتگرد تعلیمی اداروں،سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق امن کے دشمن عبرتناک انجام کو پہنچ گئے،مزید چار دہشتگردوں کو خیبر پختونخواہ کی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

تعلیمی اداروں، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں میں احمد علی،اصغر خان،ہارون الرشید، گل رحمان شامل ہیں، چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

دہشتگردوں کو مجسٹریٹ کے روبرو اقبال جرم کرنے کے بعد فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔