دہشتگردی کے ذریعے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ چوہدری شفیق لنگڑیال

Shafique Langrial

Shafique Langrial

لاہور : معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شفیق لنگڑیال نے کہا ہے۔ کہ دہشتگردی کے ذریعے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور میں ہونے والے دھماکے کی کی شدید مذمت کی۔

اپنے مذمتی بیان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے چودھری شفیق لنگڑیال نے مزید کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات سے انتہائ پسندی کی لعنت کے خلاف عوام کے عزم کوکمزور نہیں کیا جا سکتا۔

دشتگرد وں کا تعلق نہ تو مسلمانوں سے ہے اور نہ ہی ان کا کوئی دین مذہب ہے ۔چوہدری شفیق لنگڑیال نے جان بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات لواحقین کے لیے صبرو جمیل اور اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔